چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورنے 7 سالہ بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا

منگل 27 دسمبر 2016 22:19

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے واہنڈو سے ایک 7 سالہ بچی مریم کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے کر اس کے والدین کی تلاش شروع کر دی ہے، مریم کو اپنے نام کے علاوہ کچھ علم نہیں ہے جس کی وجہ سے بیورو کو اس کے ورثاء کی تلاش میں مشکلات کاسامنا ہے ،عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو اس بچی کے ورثاء کے بار ے میں علم ہو تو وہ بیورو کی ہیلپ لائن1121 ‘ فو ن نمبر55- 9201219 یا موبائل نمبر 0300- 8625333 پر رابطہ کریں۔