نئے سال کی آمد، پولیس کی کارروائی، 250 لیٹر شراب برآمد، 2 ملزم گرفتار

منگل 27 دسمبر 2016 22:17

خانیوال۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) نئے سال کی آمد کے موقع پر شراب تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں نے کمرکس لی‘ پولیس ہائی الرٹ ‘ پولیس تھانہ سٹی کا کرسچن کالونی چھاپہ دو افراد سی250لیٹر شراب کی کین برآمد‘ شراب فروش گرفتار‘ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر خانیوال کے مختلف علاقوں میں شراب تیارکرنے اور فروخت کرنے والوں نے کمر کس لی ہے۔ ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر پولیس نے ایسی مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جہاں شراب تیارہورہی تھی‘ کرسچن کالونی میں چھاپے کے دوران دواد اور سموئیل کے گھر وں پر چھاپوں کے دوران250لیٹر شراب برآمد کرلی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :