شامکوٹ میں وزیر اعظم کی گرانٹ سے ہائرسکینڈری سکول ودیگر ترقیاتی کام شروع

منگل 27 دسمبر 2016 22:13

خانیوال ۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)شامکوٹ میں وزیر اعظم پاکستان کی گرانٹ سے ہائر سینکڈری سکول اور دیگر ترقیاتی کام شروع‘ اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ممبر قو می اسمبلی محمد خان ڈ اہا اور سا بق صو با ئی وز یر حا جی عر فان ڈاہا کی خصوصی کاوش سے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گزشتہ برس کے آخر میںخانیوال ملتان موٹروے کے افتتا ح کے موقع پر قر یبی علا قہ مو ضع شا مکو ٹ کابھی دورہ کیا اور اس دو رے کے دوران وزیر اعظم محمد نواز شر یف نے موضع شامکو ٹ خانیوال میںگورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول کو ہا ئر سکینڈری سکو ل بنانے کا اعلان کیا تھا ۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے شامکوٹ گرلز ہائر سینکڈری سکول اورگلیوںو نالے پختہ کرنے کے لیے سوا دو دو کروڑ کی خصوصی گرانٹ جاری کردی گئی ہے جس سے ان منصوبوں پر کام تیزی سے شروع ہوگیاہے ترقیاتی کاموں کے شروع ہونے پر اہلیان علاقہ اور چیئر مین یو سی شا مکو ٹ میا ں عبیدا للہ کمبو ہ نے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف، ایم این اے محمد خان ڈاہا اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے اسے علاقہ کے عوام کے لیے وزیر اعظم کا تحفہ قرار دیا ہے۔