پیپلزپارٹی کااجلاس،آصف زرداری اوربلاول بھٹوکے الیکشن لڑنے کے فیصلے کی توثیق

پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں حکومت کیخلاف بھرپوراحتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ بھی کرلیاگیا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 دسمبر 2016 21:02

پیپلزپارٹی کااجلاس،آصف زرداری اوربلاول بھٹوکے الیکشن لڑنے کے فیصلے ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹوکمیٹی نے آصف زرداری اوربلاول بھٹوکے الیکشن لڑنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی کی صدارت میں‌ ہونیوالے اجلاس میں پیپلزپارٹی کا حکومت کیخلاف بھر پوراحتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ بھی کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشد شاہ سمیت دیگر رہنما سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔ اس موقعہ پرسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں بعض ارکان کا آصف زرداری کو اپوزیشن لیڈر بننے کا مشورہ بھی دیا۔مزیدبرآں فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہو گا۔جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کو احتجاج میں شریک کرنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :