نواز شریف کی بے مثال قیادت میں پاکستانی قوم کے مسائل ہر سطح پر حل ہو رہے ہیں،چوہدری اظہر قیوم ناہر ا

منگل 27 دسمبر 2016 21:55

قلعہ دیدارسنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 دسمبر2016ء) وفاقی پا رلیمانی سیکرٹری پا نی وبجلی و ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہر ا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی بے مثال قیادت میں پاکستانی قوم کے مسائل ہر سطح پر حل ہو رہے ہیںجبکہ وسائل قوم کی امانت ہیں وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف قومی وسائل کو ایمانداری سے خرچ کرہے ہیں ۔

ملکی ترقی کے مخالفین کو عوام نے مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کی قیادت میں ملک خوشحالی اور بہتری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے مز ید کہا کہ پا کستا ن احتجاجی سیاست کا مخمل نہیں ہو سکتا ۔ مسلم لیگ (ن) حکومت کی جانب سے اقتصا دی راہداری عوام کیلئے تحفہ ہے اس سے ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا اور بے روز گا ری کے خاتمہ میں یہ منصوبہ سنگ میل کی حیثیت ثابت ہو گا ۔ انہوںنے مزید کہا دہشتگردی میں کمی کا کریڈٹ عمران خان نے میاں محمد نواز شریف کو دیکر یہ ثا بت کردیا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عوام کی ترقی ،ملک میں امن استحکاک اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :