حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے برق رفتاری سے کام کر رہی ہے، شیخ فیاض الدین

منگل 27 دسمبر 2016 18:09

خانپور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ایم این اے حلقہ این اے 193شیخ فیاض الدین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے برق رفتاری سے کام کر رہی ہے سی پیک منصوبے سمیت مسلم لیگ ن کی جانب سے شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کے مکمل ہونے سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اپنی رہائش گاہ پر کونسلر ز و مسلم لیگ ن کے رہنمائوں شیخ عماد الدین ،شیخ وقار الدین ،شیخ ریاض الدین ،حاجی محمد مراد خان رند ،سید مظہر حسین شاہ ،شیخ ذیشان علی ،شیخ جواد و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف محب وطن اور بہادر ہیں تمام تر مصائب اور چیلنجز کے باجود انہوں نے ہار نہیں مانی اور ملکی ترقی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ان کی ولولہ انگیز قیادت میں تمام ن لیگی ایک ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔