عوام کو علا ج معالجہ کی معیاری طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقداما ت کیے جا ئیں،ڈی سی او

منگل 27 دسمبر 2016 18:09

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو علا ج معالجہ کی معیاری طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقداما ت کیے جا ئیں ۔ انہو ں نے یہ با ت ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریو یو کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنرزلیہ ،چوبا رہ ، کر وڑعابد کلیار ، صفات اللہ خان ،محمد تنو یر یزداں ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈی ڈی ایچ آر ایم حافظ محمد سلما ن ، ڈی ایم او سید عثما ن منیر بخاری اور متعلقہ افسران مو جو د تھے ۔

ڈی سی او نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ز اسپتا لوں اور تما م بنیا دی و رورل ہیلتھ سنٹرز پر ضروری ادویا ت ، ڈاکٹر ز اورعملہ کی مو جو دگی کو یقینی بنا یا جا ئے اور ما نیٹرنگ کے عمل کو جاری رکھا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اسپتا لو ں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اچانک معائنہ کیا اور نا قص انتظا ما ت پر متعلقہ ایم ایس کو نوٹس جا ری کیا جا ئے۔

انہو ں نے کہا کہ اسپتا لو ں میں عد م دستیا ب سہو لیا ت کا جا ئزہ لے کر لسٹ مر تب کی جا ئے اور اشیا ء کی فوری خریداری کا بند وبست کیا جا ئے تا کہ عوام بہترین سہولیا ت سے مستفید ہو سکیں ۔ انہو ں نے کہا مزید ہدایت کی کہ اسپتا لو ں میں فلا ئی کیچر ، سی سی ٹی وی کیمر وں ، لواحقین کے لئے ایل سی ڈی نصب کی جا ئیں اور اطراف میں شجر کاری کی جا ئے ۔ اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتا ل کے لئے نئی ایمبو لینس سمیت کمبل ، بیڈ شیٹس اور میٹرس کی خریداری کے معاملا ت بھی زیر بحث لا ئے گئے ۔