تیزرفتار کار نے سائیکل سواربچوں کو ٹکر ماردی،ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) تیزرفتار کار نے سڑک کراس کرتے سائیکل سواروں کو کچل دیا، 10سالہ بچہ جاں بحق جبکہ12 سالہ ابوبکر شدیدزخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بابا فرید کالونی کے رہائشی محمد انصرسکھیرا کا 10سالہ بیٹا محمود الحسن اور 12سالہ ابوبکر ولد عبدالوحید سائیکل پر سوار آشیانہ سٹی جارہے تھے کہ تیزرفتار کار نمبر 1476/LEنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں محمود الحسن موقع پر ہلاک جبکہ ابوبکر شدید زخمی ہوگیا، نامعلوم کارڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے اورجا ں بحق ہونے والے بچے کی نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :