عارف والا میں ڈکیتی میں مزاحمت پرزمیندار قتل، نقدی وزیورات لوٹ لی

منگل 27 دسمبر 2016 18:07

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت تشدد کرکے چار بچوں کے زمیندارباپ کوموت کے گھاٹ اتاردیااور لاکھو ں روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں63/SP کے رہائشی وزمیندار سید اقبال شاہ کے گھر میں -5نامعلوم ڈاکوئوں نے گھر میں زبردستی گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر چار لاکھ روپے نقدی اور پانچ تولے طلائی زیورات چھین لیے مزاحمت پر ڈاکوئوں نے رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتاردیا ڈاکوئوں جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ رنگشاہ پولیس نے مقتول کی لاش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالا پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے مقتول کے بیٹے سید مظفراقبال شاہ نے بتایا کہ -5ڈاکوئوںنے گھر میں گھس کر مجھے اور اہلخانہ کو یرغمال کر نقدی اور طلائی زیورات چھینے اور میرے والد کو تشدد کرکے قتل کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :