ہندو مہاجرین کو اقامتی اسناد فراہم کرنے کا مقصدریاست میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، مسلم لیگ جموں وکشمیر

تمام حریت پسند رہنمائوں کومکمل ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق،یکسوئی اورپختہ عزم کے ساتھ بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہئے، ترجمان

منگل 27 دسمبر 2016 18:06

ہندو مہاجرین کو اقامتی اسناد فراہم کرنے کا مقصدریاست میں مسلم اکثریت ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میںمسلم لیگ جموں وکشمیرنے بھارتی حکمرانوں کی شہہ پر قابض انتظامیہ کی طرف سے ہندو مہاجرین کو اقامتی اسناد فراہم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جموںو کشمیر کے مسلمانوں کیخلاف ایک خطرناک سازش ہے جس کا مقصد ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ1947ء میںجموں میں لاکھوں نہتے مسلمانوں کا قتل عام بھی اسی سازش کی ایک کڑی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیلی طرز پر جموںو کشمیر میں ہندئوں کو بساکر ریاست میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کر نا چاہتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو حق خودارادیت کے جائز مطالبے سے دستبردار کرانے کے لیے روز نئے نئے حربے استعمال کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام نے گزشتہ سات دہائیوںسے بھارت کے جبرو استبدادکاصبر و استقامت سے مقابلہ کیا ہے اوروہ آئندہ بھی اُسی عزم و استقلال کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ تمام حریت پسند رہنمائوں کومکمل ہم آہنگی، اتحاد و اتفاق،یکسوئی اورپختہ عزم کے ساتھ بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اس سلسلے میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک جامع پالیسی ترتیب دینی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :