فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کیلئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی کی ہر سطح پر تحسین ،پنجاب کی گیارہ لیبارٹریوں میں کام جاری

آئی پی ایم ٹیکنالوجی ماحول کو آلودہ اور انسانی بیماریوں سے بچانے کے لئے بہترین ہے‘زرعی ماہرین وسائنسدان

منگل 27 دسمبر 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) زرعی ماہرین او ر سائنسدانوں نے کہا ہے کہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی سے ہی ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکتا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے سے انسان کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے، چند روز قبل ہیمحکمہ زراعت پنجاب نے فصلوں کو کیڑوں کے حملہ سے بچانے کے لئے آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس فیصلہ کی ہر سطح پر تحسین کی جارہی ہے،محکمہ زراعت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ فصلوں کو کیڑوں کے حملوں سے بچانے کے لئے صرف ادویات پر ہی انحصار نہ کیا جائے بلکہ آئی پی ایم ٹیکنالوجی استعمال کی جائے اورکیڑے مار ادویات کے ا ستعمال کو آخری حربہ کے طور پر استعمال کیا جائے ، محکمہ زراعت کی گیارہ لیبارٹریوں میں دوست کیڑے بنانے کا کام جاری ہے یہ کیڑے فصلوں کو دشمن کیڑوں سے محفوظ رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کپاس کے رقبے کی کاشت میں اضافہ کا اہم محرک ثابت ہوگی اور کسان دوست اس ٹیکنالوجی کے بہترین برآمد ہونگے۔ کپاس کی کاشت کے لئے بروقت اقدامات نتیجہ خیز ہونگے ۔اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے محکمہ زراعت ماہرین اور محققین سے مشاورت کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :