احمدیار،تیزرفتار کار نے سڑک کراس کرتے سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک بچہ ہلاک، ایک شدید زخمی

منگل 27 دسمبر 2016 16:48

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) تیزرفتار کار نے سڑک کراس کرتے سائیکل سواروں کو کچل دیا ،10سالہ بچہ ہلاک12 سالہ بچہ شدیدزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بابا فرید کالونی کے رہائشی محمد انصرسکھیرا کا 10سالہ بیٹا محمود الحسن اور 12سالہ ابوبکر ولد عبدالوحید سائیکل پر سوار آشیانہ سٹی جارہے تھے کہ تیزرفتار کار نمبر 1476/LEنے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں محمود الحسن موقع پر ہلاک جبکہ ابوبکر شدید زخمی ہوگیا نامعلوم کارڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے اور ہلاک ہونے والے کی نعش کوقبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :