وفاقی محتسب کوبجلی تقسیم کار کمپینیوں سے متعلق تین سال میں ایک لاکھ 70ہزار 546درخواستیں موصول ہوئیں

اکثر درخواستوں پر شہریوں کے حق میں فیصلے، کچھ درخواستیں مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد کیں گئیں، حافظ احسان احمد کھوکھر

منگل 27 دسمبر 2016 16:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) وفاقی محتسب کوبجلی تقسیم کرنے والی کمپینیوں سے متعلق تین سالوں کے دوران ایک لاکھ 70ہزار 546درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ۔وفاقی محتسب کے مشیر حافظ احسان احمد کھوکھر نے بتایا کہ اکثر درخواستوں پر شہریوں کے حق میں فیصلے دیئے گئے جبکہ کچھ درخواستیں مختلف وجوہات کی بناء پر مسترد کیں گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ذیادہ درخواستوں میں الیکٹرک سپلائی کمپینوں کی بد انتظامی اور زائد بلنگ کے ایشوز اٹھائے گئے تھے ۔موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 0.78فیصد درخواست گذار اپیل میں گئے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب کی ہدایات پر وفاقی محتسب 45دنوں کے اندر درخواستوںکو نمٹارہا ہے جس کا مقصدگراس روٹ لیول تک انصاف کی فراہمی ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ احسان احمد کھوکھر نے بتایا کہ تین سالوں کے دوران لیسکو کے خلاف 57153درخواستیں ‘ فیسکیو کے خلاف 7627درخواستیں ‘ گیپکو کے خلاف 4998درخواستیں ‘ حسکو کے خلاف 4334درخواستیں ‘ آئیسکو کے خلاف 4145درخواستیں ‘ میپکو کے خلاف 15087درخواستیں ‘ پیسکو کے خلاف 28463درخواستیں اور کے الیکٹرک کے خلاف 24820درخواستیں موصول ہوئیں ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ وفاقی محتسب کی ہدایات پر تمام وفاقی اداروں کے اندر کمپلینٹ آفیسرز نامزد کر دیئے گئے ہیں جو اپنے اداروں کی شکایات رجسٹرڈ کرسکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :