کوہلو شہر میں دھماکہ ،8افراد زخمی ،تین افراد تشویشناک حالت میں ملتان منتقل

منگل 27 دسمبر 2016 16:23

بارکھان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) کوہلو شہر میں دھماکہ کے نتیجے میں8افراد زخمی ہوگئے،تین افراد کو تشویشناک حالت میں ملتان منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق منگل کو کوہلو بازار میں اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرزخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد کو تشویشناک حالت میں ملتان ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :