آصف زرداری کابلاول کے ہمراہ الیکشن لڑکرپارلیمنٹ میں جانے کااعلان

کارکنوں کیلئے خوشخبری ہے کہ میں اوربلاول بھٹودونوں الیکشن لڑکرپارلیمنٹ میں جارہے ہیں،بلاول نے جو باتیں کیں وہ جمہوری ہیں،بلاول کایہ مطلب نہیں کہ وہ پارلیمنٹ کیخلاف ہنگامہ کرینگے،احتجاج کرناہماراحق ہے۔آصف زرداری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 دسمبر 2016 16:08

آصف زرداری کابلاول کے ہمراہ الیکشن لڑکرپارلیمنٹ میں جانے کااعلان

گڑھی خدابخش(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27دسمبر2016ء) :صدرمملکت آصف زرداری نے الیکشن لڑکرپارلیمنٹ میں جانے کااعلان کردیا۔انہوں نے گڑھی خدابخش میں شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو کی برسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کوخوشخبری سنائی کہ میں اور بلاول بھٹودونوں نے پارلیمنٹ میں جانے کافیصلہ کرلیاہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی بہن کی نوابشاہ کی نشست سے الیکشن لڑوں گا،جبکہ بلاول بھٹولاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ ججوں کاوقار بلند کریں۔ سپریم کورٹ کے تحت نیب کے سربراہ کی تقرری پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔پاکستان کو بچانے کےخاطر پارٹی نے قربانیاں دیں ۔زرداری نے کہاکہ ہم نے نوازشریف کو امانت سونپی تھی۔پرانے چیف جسٹس جیسا چیف جسٹس نہیں لگانے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم مغل بادشاہ کونہیں چھوڑیں گے۔18ویں ترمیم کے بعدنوازشریف نے سب کچھ بھلادیا۔

جس دن میں نے آپ کو اقتدار شفٹ کیا تو آپ نے کہا بڑی خوشی ہوئی۔ میاں صاحب وہ دن یاد کریں،جب میں نے پاور پارلیمنٹ کودی۔کیا ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جس میں مغلوں کی جنگ ہو؟پاوراس لیےنہیں دی کہ آپ شہزادہ سلیم بن جائیں۔ ایوان صدر کا خرچہ کس کھاتے میں جا رہا ہے ؟جبکہ اپنے صدرسے آپ کو فائدہ ہے نہ نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے جو باتیں آپ سے کیں وہ جمہوری ہیں۔

آصف زرداری نے الزام لگایا کہ حکومت قطر سے مہنگی گیس منگوا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مخاطب ہو کر کہا کہ یاد کریں میں نے آپ کو اقتدار اس لئے منتقل نہیں کیا کہ آپ شہزادہ سلیم بن جائیں ۔ ہم نے نواز شریف کو امانت سونپی تھی۔ بلاول نے سڑکوں پر آ کر حملہ کرنے کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ سے اور میں خود اپنی بہن کی نشست سے الیکشن لڑوں گا۔

بلاول بھٹونے سیاسی باتیں کی ہیں بلاول کے کہنے کایہ مطلب نہیں تھا کہ وہ پارلیمنٹ کیخلاف ہنگامہ کرینگے۔احتجاج کرناہماراحق ہے۔ ہم پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جائیں گے۔میاں صاحب آپ ٹرینیں بنا سکتے ہیں جہاز نہیں بنا سکتے۔زرداری نے کہا کہ مودی کیساتھ آپ کھانا کھاتے ہیں تو کشمیر کے بچوں پر کیا گزرتی ہوگی۔کشمیریوں پر کیا گزرتی ہوگی،جب آپ مودی کو ٹوئٹ کرتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ خدانخواستہ روایتی جنگ ہوئی تو تیل کون دیگا پاکستان کا راستہ بلاک ہو سکتاہے ۔ہم مہنگا فیول کیوں لیں ؟ہمارے دورمیں توپٹرول مہنگاتھا لیکن آج توسستاپٹرول ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نوازشریف کی مظبوطی کو نہیں مانتا۔آپ کے ہاتھ میں لاٹھی ہے،پولیس ہے۔ہم اپنی سنٹرل کورکمیٹی کے اجلاس میں پارلیمنٹ میں جانے کی باقاعدہ اجازت لیکر اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔