شمالی وزیرستان کے قبائلیوں نے کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے خلاف ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے انوکھا احتجاج

منگل 27 دسمبر 2016 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) شمالی وزیرستان کے قبائلیوں نے کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے خلاف ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا شمالی وزیرستان کی تحصیل شیوہ کے قبائلیوں نے پریس کلب کے باہر کرم تنگی ڈیم کے قیام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنے مطالبات کی منظوری کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کرم تنگی ڈیم کا مسئلہ زندگی موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر سے تحصیل شیوہ کی تین لاکھ کی آبادی متاثرہوگی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرم تنگی ڈیم کے قیام سے ساری زمینیں ،قبرستان اور سب کچھ پانی میں ڈوب جائیگا