پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے افسران نے ادارے کو مضبوط کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا، افسران اور جوانوں نے آپریشن ضرب عضب میں قربانیاں دی ہیں، جی ایچ کیو میں راولپنڈی گیریژن کے افسران سے خطاب

منگل 27 دسمبر 2016 14:59

پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جنرل قمر جاوید ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ وہ منگل کو جی ایچ کیو میں راولپنڈی گیریژن کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے موجودہ سکیورٹی صورتحال‘ درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج کے افسران نے ادارے کو مضبوط کرنے کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے آپریشن ضرب عضب میں قربانیاں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :