مٹہ بازار میں آتشزدگی سے چھ دکانیں جل کر خاکستر

منگل 27 دسمبر 2016 14:17

مٹہ۔27دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) سوات کی تحصیل مٹہ کی بہا روڈ پر ہسپتال کے سامنے کاکا مارکیٹ میں 6دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں مٹہ بازار میں بہار روڈ پر واقع کاکا مارکیٹ میں چھ دکانوں پر مشتمل ایک بڑی دکان حماد کاسمیٹکس سنٹر میں نا معلوم وجوہات کی بنا پرآگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو 1122اور فائر بریگیڈکے اہلکاروں نے بر وقت کاروائی کر کے آگ پر قابو پالیا اور مزید دکانوں کو بچا لیا ،مالک دکان کے مطابق اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے،عوام اور بازار یونین نے حکومت سے متاثرہ دکاندار کی مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :