لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے شہری جاںبحق

منگل 27 دسمبر 2016 12:35

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء)کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق اوردوسرا زخمی ہو گیا۔ایدھی ریسکیو نے اے پی پی کو بتایا کہ لانڈھی میں منزل پمپ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سی55 سالہ محمد ربیع موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ایک نامعلوم راہ گیر شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے شخص کی میت اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔