کئی عالمی طاقتیں بلوچستان میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لئی سرگرم رہی ہیں،دفاعی تجزیہ کار

منگل 27 دسمبر 2016 12:08

کئی عالمی طاقتیں بلوچستان میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لئی سرگرم رہی ہیں،دفاعی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غلط فہمیاں پھیلانے کے لئے کئی عالمی طاقتیں سرگرم رہی ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صوبہ بلوچستان کو ترقی دینا، وہاںکے لوگوں کو ان کا حق دینا اور حساس اداروں میں شمولیت کا موقع دینا انتہائی اہم قدم ہے ۔

انھوں نے کہا گزشتہ روز بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آوٹ پریڈ اسی تسلسل کا حصہ ہے جسے سابق آرمی چیف جنرل کیانی نے شروع کیا تھا اور موجودہ آرمی چیفٖ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا کہ انہیں فوج میں بلوچ کہلانے پر فخر ہے اور وہ اس صوبے کو بھی دیگر صوبوں کی طرح ترقیاتی کاموں میں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں سے بلوچ عوام کے حوصلے بلند ہوں گے اور پاکستان سے ان کی محبت بڑھے گی۔

(جاری ہے)

جنرل(ر) نے کہا کہ پاک فوج میں کم و بیش 24 ہزار بلوچ نوجوانوں کو شامل کیا جاچکا ہے اور اس عمل سے بے روزگار بلوچوں کو روزگار ملا ہے اور وہ اس حساس ادارے کا حصہ بنے ہیں جس میں شمولیت کا خواب ہر جوان دیکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایسا قدم ہے جس سے بلوچوں کے دلوں میں ملک سے محبت پیدا ہوئی اور انکی سوچ میں تبدیلی آئی ہے اور اب تک 14 سو سے زیادہ ناراض بلوچ ہتھیار چھوڑ کر پر امن زندگی کی جانب لوٹ آئے ہیں جن کو روزگار کے لئے حکومت کی جانب سے 15 پندرہ لاکھ روپے دیے گئے ہیں جس سے انہیں یہ احساس ہو گیا ہے کہ انہیں بھارت کی جانب سے گمراہ کیا گیا تھا۔

جنرل امجد نے کہا کہ افغانستان سمیت مختلف علاقوں میں ناراض بلوچ بیٹھے ہیں جنہیں واپس لانے کے لئے حکومت اور واپس آنے والے بلوچوں کے انٹرویوز نشر کرنے چاہیں اور انہیں بتانا چاہیے کہ واصپس آنے والے بلوچ پر امن زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں کاروبار کے لئے حکومت کی جانب سے لاکھوں روپے دئیے گئے ہیں تاکہ وہ بھی ہتھیار پھینک کر پر امن زندگی کی جانب لوٹ آئیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے جانب اور بھی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ وہاں غلط فہمیاں پھیلانے میں کئی عالمی طاقتیں سرگرم رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :