ایران سے 71 پاکستانی بیدخل،لیویزفورس کے حوالے کردیاگیا

پاکستانی ورکرز کو مکمل سفری دستاویزات کے بغیر قیام پر ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا،ایرانی حکام

منگل 27 دسمبر 2016 12:04

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) ایرانی سیکیورٹی فورسز نے 71 پاکستانیو کو ملک سے بے دخل کرکے ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں پاک ۔ ایران بارڈر پر لیویز فورس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی سیکیورٹی فورسز نے ان پاکستانی ورکرز کو مکمل سفری دستاویزات کے بغیر قیام پر ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا۔ایرانی حکام نے بتایاکہ 71 پاکستانیو کو چاغی کے علاقے تفتان میں پاک ۔ ایران بارڈر پر لیویز فورس کے حوالے کردیاگیا-

متعلقہ عنوان :