پاکستان اورافغانستان میں 31سعودی جنگجوموجود ہیں،سعودی عرب
دو ہزار سے زائد سعودی جہادی بیرون ملک لڑ رہے ہیں،ا ن میں 70فیصد شام میں موجود ہیں،وزارت داخلہ
منگل 27 دسمبر 2016 12:02
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 دسمبر2016ء) سعودی عرب نے کہاہے کہ ان کے دو ہزار سے زائد شہری بیرون ملک’جہادی‘ گروپوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان میں موجود سعودی ’جہادیوں‘ کی تعداد اکتیس ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان کے دو ہزار تریانوے شہری دنیا کے مختلف ممالک میں جہاد کی غرض سے عسکری گروپوں کے ساتھ مل کر لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ان میں سے ستّر فیصد سعودی شہری شام میں مختلف گروہوں کے ساتھ مل کر ’جہادی سرگرمیاں‘ جاری رکھے ہوئے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ شام میں ان کے ’جہادی شہریوں‘ کی تعداد پندرہ سو چالیس کے قریب بنتی ہے۔(جاری ہے)
سن دو ہزار چودہ میں داعش کی طرف سے مختلف علاقوں پر قبضے کے بعد سے دنیا بھر کے جہادی ان علاقوں میں جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔
وزارت داخلہ کے ایک ترجمان جنرل منصور الترکی کے مطابق تقریبا ایک سو انتالیس سعودی شہری یمن کے ان علاقوں میں موجود ہیں، جہاں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادی گروپ موجود ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے اندازوں کے مطابق اکتیس کے قریب سعودی ’جہادی‘ افغانستان اور پاکستان میں بھی موجود ہیں۔بیرون ملک زیر حراست سعودی ’جہادیوں‘ کی تعداد تہتّر بتائی گئی ہے اور ان میں سے زیادہ تر سعودی شہری دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ وہ اعداد و شمار ہیں، جو سامنے آ سکے ہیں جبکہ بیرون ملک سرگرم ’سعودی جہادیوں‘ کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.