سعودی فرمانروا نے شام میں متاثرین کی امداد کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 دسمبر 2016 11:47

سعودی فرمانروا نے شام میں متاثرین کی امداد کے لیے ملک گیر مہم چلانے ..

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 دسمبر 2016ء) : سعودی فرمانروا نے شام میں موجود متاثرین کی امداد کے لیئے ملک گیر مہم چلانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین نے یوم ھٰذا سے شام کے لوگوں کی مدد کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے ملک گیر مہم چلانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ شامی بھائیوں بالخصوص حلب اور دیگر علاقہ جات سے نکالے جانے والے افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر کیا گیا ہے جو گھروں سے نکالے جانے کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا نے اس مہم کے لیے 100 ملین سعودی ریال عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سعودی فرمانروا نے ابتدائی طور پر 20 ملین سعودی ریال دے کر مہم کا آغاز کیا۔ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن نیف نے اس مہم کے لیے 10 ملین سعودی ریال کا عطیہ دیا۔ شاہ سلمان کے ریلیف اور امدادی کاموں کے مرکز متعلقہ حکام کے ساتھ شامی بھائیوں کو طبی امداد، پناہ اور کھانے کی اشیا بھجوانے سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ خیال رہے کہ حلب سے نکالے جانے والے افراد بالخصوص بچوں کی تصاویر نے دنیا بھر میں موجود لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :