نوشہروفیروز، بس و ٹرک کے تصادم میں 15 باراتی زخمی ہوگئے

منگل 27 دسمبر 2016 11:51

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) نوشہروفیروز کے قریب کراچی سے رحیم یار خان جانے والی باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین، بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس، ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیوہسپتال گمبٹ منتقل کردیا ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ کوٹری کبیر کے قریب پیش آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :