ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد25 ہوگئی

زہریلی شراب پینے سے کئی افراد کی حالت تشویشناک، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، زہریلی شراب پینے سے 48 افرادکو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈی پی او فیصل آباد

منگل 27 دسمبر 2016 11:51

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد25 ہوگئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی جب کہ شراب پینے والے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے مبارک آباد میں زہریلی شراب پینے سے ابتدائی طورپر7 افراد ہلاک ہوئے اورکئی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 9 افراد دم توڑ گئے تھے تاہم اب مزید 6 افراد دوران علاج جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب بھی کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ڈی پی آو فیصل آباد عثمان گوندل کا کہنا تھا کہ زہریلی شراب پینے سے 48 افراد ہسپتال منتقل ہوئے جب کہ 2 درجن سے زائد افراد کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈی پی او کے مطابق شراب سے پہلی ہلاکت گزشتہ روز دوپہر 12 بجے رپورٹ ہوئی جب کہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔