Live Updates

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے معاملے پر تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، امید ہے کہ 10 جنوری آخری تاریخ ہو گی، نواز شریف اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم کے سامنے بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں، ان کے احکامات پر ہی تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانعیم الحق کی میڈیا سے گفتگو

منگل 27 دسمبر 2016 11:51

عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے معاملے پر تاخیری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمانعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس کے معاملے پر تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، امید ہے کہ 10 جنوری آخری تاریخ ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فیصلہ سنا دینا چاہئے تھا تاہم 10 جنوری کی تاریخ دیدی گئی ہے، امید کرتے ہیں کہ یہ آخری تاریخ ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری دلائل مکمل کر چکے تھے اور گزشتہ روز طے ہوا تھا کہ اکرم شیخ کے دلائل کے بعد پی ٹی آئی مزید دلائل نہیں دے گی لیکن اکرم شیخ نے پھر بیماری کا بہانہ بنایا اور کہا کہ وہ کچھ دستاویزات بھی پیش کرنا چاہتے ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے بھی کہا کہ آپ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور قوم کے سامنے بھی جھوٹ بولتے رہے ہیں۔ ان کے احکامات پر ہی تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات