Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفر نس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی

ریفرنسز اور پٹیشنز کی نوعیت میں فرق ہے‘ دونوں کو یکجا نہیں کیا جاسکتا،لگتا ہے کہ آپ سب سیاست کررہے ہیں، قانونی نکات سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے ریمارکس

منگل 27 دسمبر 2016 11:50

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفر نس  کی سماعت 10جنوری تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفر نس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ ریفرنسز اور پٹیشنز کی نوعیت میں فرق ہے‘ دونوں کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ منگل کو نااہلی ریفرنس کی سماعت کے دوران طلال چوہدری کے وکیل اکرم شیخ اور جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیئے۔

اکرم شیخ نے سماعت کے دوران کہا کہ عمران خان نے آف شور کمپنی نیازی سروسز کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا اور انہوں نے گزشتہ دو سال کے گوشواروں میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ اکرم شیخ نے ریفرنس کو دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کرنے کی درخواست کی تاہم چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والے چار رکنی بنچ نے اکرم شیخ کی درخواست کو مسترد کردیا اور کہا کہ لگتا ہے کہ آپ سب سیاست کررہے ہیں، قانونی نکات سے کسی کو کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جہانگیر ترین کے وکیل نے سماعت کے دوران بتایا کہ کمیشن کے سامنے صرف بنی گالا اراضی کا معاملہ ہے۔ نیازی سروسز کا معاملہ اضافی طور پر اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کااختیار ریفرنس میں لگائے گئے الزامات تک محدود ہے۔ اس موقع پر اکرم شیخ نے کمیشن سے مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی ریفرنس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات