دبئی: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے شعبے میں ایمرٹائزیشن کا نفاذ جنوری سے شروع ہو جائیگا

منگل 27 دسمبر 2016 11:11

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے شعبے میں ایمرٹائزیشن کا نفاذ جنوری ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27دسمبر2016):متحد ہ عرب امارات کی وزارت ِ ہیومین ریسورس اور ایمرٹائزیشن نے جنوری سے ملازمتوں کے شعبے میں ایمرٹائزیشن کے نفاذ کے لیے تمام منصوبہ بندی کر لی ہے ۔وزارت ِ ہیومین ریسورس نے کامیاب اماراتی شہریوں کی لسٹیں مختلف کمپنیوں کو بھجوا دی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیومین ریسورس کے وزیر کا کہناہے کہ 2021پروگرام کے تحت نجی شعبے میں اماراتی شہریوں کو ملازمت کے مزید مواقع پید ا کرنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہے ۔وہ کمپنیاں جو وزارت کے پروگرام ”تاحصیل “ کے ساتھ منسلک ہیں ان کی طرف سے اماراتی شہریوں کے لیے 2017میں 1000ملازمتیں پید ا کی جائیں گی ْ۔