پی ٹی سی ایل نے کیبل میں کئی کٹ لگ جانے سے منقطع انٹر نیٹ سروس بحال کردی

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے انٹر نیٹ سروس بحال کردی ہے جو کیبل میں کئی کٹ لگ جانے کی وجہ سے منقطع ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر پی آر عمران جنجوعہ کی طرف سے پیر کو جاری ایک بیان کے مطابق چند غیر معمولی کٹس کی وجہ سے جو ملک کے مختلف دور دراز علاقوں میں لگے تھے ، انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی، جو اب مکمل طور پر بحال کی جا چکی ہے۔ہم اس ضمن میں اپنے قابلِ قدر صارفین کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹر نیٹ سروس کی معطلی کی وجوہات جاننے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔