ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں15 ہوگئیں، 7افراد کی حالت تشویشناک

پرمٹ کی آڑ میں شراب فروخت کی گئی ، شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ڈی ایس پی

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 7افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے حالت غیر ہونے پر ہسپتال میں داخل کرائے گئے مزید کئی افراد دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہے ۔ ڈی ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ پرمٹ کی آڑ میں شراب فروخت کی گئی اور تحقیقات کر رہے ہیں ۔ شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ شراب نوشی کا واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مبارکباد کالونی میں پیش آیا ۔