وزیر اعظم کی مد برانہ قیادت کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے،حنا ارشد وڑائچ

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

سیالکوٹ26۔دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مد برانہ قیادت کی بدولت ملک تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ‘ ملک میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے، اقتصادی راہداری کی تعمیراور بجلی کی قلت کے خاتمہ کیلئے پاور پراجیکٹس کی تنصیب، دہشت گردی ولاقانونیت کے سد باب اور تعلیم و صحت کی سہولیات کا دائرہ کار وسیع کرنے جیسے اقدامات کی بدولت محمد نواز شریف کا نام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رابطہ آفس میں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری ارشد وڑائچ اور سٹی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ سیالکوٹ محسن عتیق شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن حنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ سماجی خدمات کا دائرہ کار کی توسیع ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بطور چیئرپرسن ضلع کونسل میری یہ کوشش ہوگی کہ دیہی علاقوں میں بسنے والی عوام کو تعلیم ، صحت کے علاوہ صفائی ستھرائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مربوط پروگرام پر عمل کی جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لائیو سٹاک اور رزاعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔