پنجاب حکومت کے تحت ایگرواکالوجیکل زونز کو جلد ہی اکنامک زونز میں تبدیل کر دیا جائے گا،ڈاکٹر اقراراحمد خاں

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت کے تحت ایگرواکالوجیکل زونز کو جلد ہی اکنامک زونز میں تبدیل کر دیا جائے گاتاکہ زرعی ترقی کو صنعتی د کاوباری ترقی سے جوڑتے ہوئے دیہی سطح پر روزگار کے مزید مواقع پیدا کئے جا سکیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو سنڈیکیٹ ہال میں صوبے کے ایگروایکالوجیکل زونز کو ازسرنومرتب کرنے کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہا کہ ان کی زیرنگرانی ماہرین کی ٹیم صوبے میں کوفصلات کی کاشت کیلئے زمینی صحت ‘ بارش کی شرح‘ درجہ حرارت جیسے اہم اُمور مدنظر رکھتے ہوئے موزوں آب و ہو کے مطابق مارکیٹنگ سہولیات کی فراہمی کی بھی سفارش کرے گی تاکہ زیاد ہ پیداوار کے حامل علاقوںمیں متعلقہ انڈسٹری اور مارکیٹ کی موجودگی سے کاشتکاروں کی آمدنی بڑھائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں بھارت سے سبزیوں کی درآمدات میں ہونے والی کمی کی وجہ سے صوبے میں ٹنل پر سرمایہ کاری میں پھر سے اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے موسمیاتی اعدادو شمار‘ بارش کے رجحان‘ درجہ حرارت اور زمینی و آبی صورتحال کے شماریاتی تجزیئے کی روشنی میں ہمیں ایسی بنیاد مہیا ہوگئی ہے جس کی بنیاد پر پورے صوبے میں زرعی خدوخال کو ازسرنوترتیب دیتے ہوئے معاشی ترقی وقوع پذیر کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والی نئی معلومات کی روشنی میں زرعی رقبوں کا موزوں ترین استعمال یقینی بنایاجا سکے گا جس کے ساتھ ساتھ نئی ایگرانومی ترتیب پائے گی۔ انہوں نے ماہرین پر زور دیا کہ دستیاب معلومات کو ایک دوسرے میں ضم کرنے سے نئے حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ ہر طرح سے غیرمبہم اور واضح پالیسی ترتیب پا سکے۔ اجلاس میں بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر رائے نیاز احمد ‘ ڈائریکٹر جنرل تحقیق ڈاکٹر عابد محمود‘ ڈائریکٹر جنرل توسیع پنجاب ڈاکٹر انجم علی بٹر‘ یونیورسٹی کے ڈین کلیہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش ‘ ڈاکٹر اشفاق احمد چٹھہ‘ ڈاکٹر مبشر ریاض‘ ڈاکٹر جہانگزیب مسعود چیمہ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :