بانی پاکستان کے یوم ولادت پر فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ ’’ہزاروں خواہشیں ایسی ‘‘ پیش کیا گیا

پیر 26 دسمبر 2016 23:50

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سٹیج ڈرامہ ’’ہزاروں خواہشیں ایسی ‘‘ نصرت فتح علی خاں آدیٹوریم میں پیش کیا گیا۔چیئرمین ایف ڈی اے و ایم پی اے شیخ اعجاز احمد اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سٹی کونسلرز کے چیئرمین صاحبان میاں طارق،چوہدری محسن سلیم،حق نواز غفاری،احمد راجہ،ای ڈی ایجوکیشن بشیر احمد زاہد گورایہ،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید اور شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈرامہ ہزاروں خواہشیں ایسی معروف مصنف و ہدایت کار امجد اسلام امجد نے پیش کیا جس میں کو کوتیلی،نوشیروان،عاطف ایوب،عمیر سلیم،ایم سکندر،فہد محمود،عبدالمالک،باسط علی،ایمان علی و دیگر فنکاروں نے قیام پاکستان کیلئے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کے جاندار کردار کو اجاگر کرتے ہوئے قائد کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔چیئرمین ایف ڈی اے / ایم پی اے نے ڈرامہ کے فنکاروں کی متاثر کن پروفارمنس کو سراہا اور کہا کہ قائداعظم کے فرمودات کام،کام اور صرف کام پر کار بند رہ کر ترقی کی حقیقی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :