اپڈیٹ)

ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک ، 70سے زائد متاثر

پیر 26 دسمبر 2016 23:40

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک ،ایک خاتون سمیت 70سے زائدافراد تشویش ناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں راس نہ آئیں ،کرسمس کے روز محلہ مبارک آباد میں مسیحی برادری کے درجنوں افراد نے شراب نوشی کی، زہریلی شراب پینے کی وجہ سے خاتون سمیت 70سے زائد افراد کی حالت غیرہو گئی جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر ساجدمسیح ،یعقوب مسیح،امین مسیح ، شہباز مسیح،یونس مسیح اور محلہ راجہ پارک کا رہائشی آصف رزا ق سمیت 13کے قریب افرادہلاک ہوئے ،متاثرہ افراد میں سیکئی کیحالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا،جبکہ سموئیل مسیح،کشن مسیح،کامران مسیح،اسلم مسیح،شامیر مسیح،صادق مسیح ،سکندر مسیح، رضوان مسیح ،امن مسیح، رشید مسیح، سفیان مسیح،عاشر جان، خاتون زرینہ کا علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری ہے،ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے ،پولیس کی جانب سے تاحال کسی بھی شراب فروش کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس پر مسیحی برادری شدید سراپا احتجاج ہے ، مسیحی برادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :