جنوری میں بھی موسم دسمبر جیسا ہی رہے گا ،صرف کے پی میں ایک یا دو بارشوں کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

جنوری میں بھی موسم دسمبر جیسا ہی رہے گا ،صرف کے پی میں ایک یا دو بارشوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ ماہ بھی دسمبر جیسا ہی موسم رہے گا اور اگلے ماہ صرف کے پی میں ایک یا دو بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایک بیان میں محکمہ موسمیات کا کہناتھا کہ پانی کے ذخائر بارش نہ ہونے سے متاثرہورہے ہیں،ڈیموں میں پانی کی سطح 10سال کی کم ترین سطح پر ہے، آئندہ ماہ بھی دسمبر جیسا موسم ہی رہیگا، جنوری میں صرف کے پی میں بارشوں کاامکان ہے،بحرالکاہل میں موسمیاتی تبدیلی پوری دنیاپراثراندازہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :