وزیراعظم نے اطلاعات تک رسائی کے قانون کاوعدہ کیاتھا جو پورا ہونے جا رہا ہے ،معلومات تک رسائی ایکٹ سے متعلق 14 اجلاس ہوئے، اطلاعات تک رسائی کاقانون آخری مراحل میں ہے،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اطلاعات تک رسائی کے قانون کاوعدہ کیاتھا جو پورا ہونے جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ معلومات تک رسائی ایکٹ سے متعلق 14 اجلاس ہوئے، اطلاعات تک رسائی کاقانون آخری مراحل میں ہے،پہلے یہ قانون موجودنہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے اطلاعات تک رسائی کے قانون کاوعدہ کیاتھا، وزیراعظم کاوعدہ پوراہونے جارہاہے۔(م د)

متعلقہ عنوان :