ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے ہلاکتیں 10 ہوگئیں، 12افراد کی حالت تشویشناک

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء)زہریلی شراب پینے سے 10افراد ہلاک اور 12افراد کی حالت تشویشناک ہے ، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا، ڈی ایس پی صدر ٹوبہ نے کہا کہ پرمٹ کی آڑ میں شراب فروخت کی گئی اور تحقیقات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو زہریلی شراب پینے سے 12افراد کی حالت تشویشناک ہے ، ڈی ایس پی صدر ٹوبہ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پرمٹ کی آڑ میں شراب فروخت کی گئی اور تحقیقات کر رہے ہیں ۔ شراب فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ شراب نوشی کا واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مبارکباد کالونی میں پیش آیا ۔ واضح رہے کہ زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔