Live Updates

عمران خان خود ناکام اور ان کی سیاست بھی ناکام ہو گئی ، خیبرپختونخوا میں لوگ تحریک انصاف کو تاریک انصاف کہتے ہیں

، عوام نے عمران خان کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کا نوٹس لینا چھوڑ دیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

پیر 26 دسمبر 2016 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان خود ناکام اور ان کی سیاست بھی ناکام ہو گئی ، خیبرپختونخوا میں لوگ تحریک انصاف کو تاریک انصاف کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ عمران خان خود ناکام اور ان کی سیاست بھی ناکام ہو گئی ، خیبرپختونخوا میں لوگ تحریک انصاف کو تاریک انصاف کہتے ہیں ، عمران خان پریشان چہرے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں اور ان کی سیاست اب صرف پریس کانفرنس تک محدود ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کا نوٹس لینا چھوڑ دیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات