گوادر میں انجمن ما ہی گیران کا جیونی فشریز آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء)گوادر میں انجمن ما ہی گیران کا جیونی فشریز آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ یہ غیر قانونی شکار پر فشریز سندھ کے ماہی گیروں کو گرفتار کریں تفصیلات کے مطابق گوادرمیں انجمن ماہی گیران بلوچستان نے جیونی فشریز آفس کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جیونی کے سمندری حدود میں سندھ کے ماہی گیروں کی آمد پر پابندی لگائی جائے کیونکہ بلوچستان کے ماہی گیروں کی حق تلفی ہو رہی ہے اور سمندری حدود میں مچھلی کا غیر قانونی شکار پرفوی طور پر پابندی عائد کی جائے بصور ت دیگر ہم سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگی