غلامی پسند حکمران پھرڈپٹی کمشنری نظا م رائج کرنا چاہتے ،میاں محمود الرشید

ْپی ٹی آئی اس بل کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پورہ مخالفت اور زبردست احتجاج کیا جائیگا نواز شریف اور اُنکی پوری ٹیم میڈیا پر آکر عوام کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں،عدلیہ نے بھی دُرست فیصلہ نہ کیا تو پھر اس پر پی ٹی آئی بھر پور احتجاج کرئے گی، میڈیا سے گفتگو

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) غلامی پسند حکمران پھرڈپٹی کمشنری نظا م رائج کرنا چاہتے ۔پی ٹی آئی اس بل کی اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پورہ مخالفت کرے گی۔اور زبردست احتجاج کیا جائیگا۔پانامہ لیکس عدالت میں آیا تو عدلیہ کے عدل کا پول کھل گیا۔اس خیالات کا اظہار پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کامونکے میں تحریک انصاف کے رہنما یاسر عرفات رامے کے پٹرول پمپ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف آج تک منی لانڈرنگ اور اپنے بچوں کی بے گناہی کا ثبوت نہیں دسے سکے۔پنجاب حکومت اور رنج ٹرین اور پلوں کی تعمیر میں مگن ہے ۔ملکی سالمیت اور امن وامان کی فضا کو قائم کرنے میں بڑی طرح ناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ہر شہر ،گائوں اور گلی کوچے میں لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لئے نوکریوں کے حصول کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس روز گار نہ ہونے کی وجہ سے آج کرائم ریٹ بڑھ گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور اُنکی پوری ٹیم میڈیا پر آکر عوام کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں لیکن اگر عدلیہ نے بھی دُرست فیصلہ نہ کیا تو پھر اس پر پی ٹی آئی بھر پور احتجاج کرئے گی۔۔۔

متعلقہ عنوان :