کامونکے،مزدور ی کے پیسے مانگنے والے محنت کش نوجوان پر مالک کے بیٹے نے کتا چھوڑ کر شدید زخمی کردیا

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) مزدور ی کے پیسے مانگنے والے محنت کش نوجوان پر مالک کے بیٹے نے کتا چھوڑ کر شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ تاج چوک کی نجمہ بی بی کا سترہ سالہ بیٹا عدنان خان پیارا میں واقع اللہ دتہ عرف دتو برفی والا کے گودام میں ملازمت کرتا تھا اور کچھ عرصہ قبل اُس نے وہاں سے کام چھوڑ دیا تھا ۔کہ گذشتہ روز عدنان وہاں سے اپنے بقایا پیسے لینے کیلئے گیا تو مالک اللہ دتہ کے بیٹے ابرار نے اُس پر اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے حملہ آوار ہوکر عدنان کو شدید زخمی کردیا۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔۔

متعلقہ عنوان :