Live Updates

مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،عمران خان

پانامہ مقدمہ میں انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآئیں گے،دیکھتے ہیں آصف زرداری آج کیادھماکہ کریں گے کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے تووہ خودجواب دیں ،وزراء کوجواب نہیں دیناچاہئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ پانامہ مقدمہ میں انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآئیں گے ،دیکھتے ہیں آصف زرداری آج کیادھماکہ کریں گے ،نوازشریف کرپشن کے کپتان ،دوسرانمبرفضل الرحمن کاہے ،مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے تووہ خودجواب دیں ،وزراء کوجواب نہیں دیناچاہئے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ملک کی تاریخ بتاتی ہے کہ طاقتورکاکبھی احتساب نہیں ہوا،شریف خاندان کے پاس پیسے کاحساب نہیں لگایاجاسکتا،پانامہ کیس میں ثابت ہوچکاہے کہ اگرعدالت سے انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآؤں گا۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے خودکہاکہ تمام ادارے ناکام ہوچکے ہیں ،نوازشریف دھاندلی کے ذریعے اقتدارمیں آئے ہیں ،نوازشریف نے خورشیدقصوری کے ذریعے مجھی25سیٹوں کی پیشکش کی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ن لیگ اداروں پردباؤڈالتی ہے ،ایازصادق کے خلاف فیصلہ آنے پرکاظم ملک پردباؤڈالاگیاتھا،نوازشریف نے نیب کوبراہ راست دھمکی دی تھی ۔انہوںنے کہاکہ 27دسمبرکاانتظارکررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ آج کیادھماکہ ہونے والاہے ،نوازشریف کرپشن کی ٹیم کے کپتان دوسرے نمبرپرفضل الرحمن ہیں ،فضل الرحمن ہروقت یہودی سازش کی بات کرتے ہیں اوروہ ہرغلط کام کیلئے وضاحت بھی پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں جوجماعت اقتدارمیں ہوتی ہے وہی کامیاب ہوتی ہے ،ہم نے آئندہ ا نتخابات میں دھاندلی نہیں ہونے دینی ،ہمارے پاس سٹریٹ پاورہے ،ہم پہلے تیارنہیں تھے اب تیاری سے لڑیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کا57فیصدبجٹ لاہورمیں خرچ کیاگیا،اس کاآدھاشریف برادران کی جیب میں گیاہے ،فیئرکے فلیٹس موٹروے کی کمیشن سے بنائے گئے ۔انہوںنے کہاکہ جس دن نوازشریف پارلیمنٹ میں آئے گامیں بھی جاؤں گا،نوازشریف سے جواب طلب کروں گا،کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے ،اس کاجواب وزراء کونہیں خودنوازشریف کودیناچاہئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات