جنوری بھی دسمبرکی طرح خشک رہے گا،خیبرپختونخواہ اورشمالی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ،محکمہ موسمیات

پیر 26 دسمبر 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جنوری بھی دسمبرکی طرح خشک رہے گا،خیبرپختونخواہ اورشمالی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہاکہ ملک میں خشک سالی کے باعث ڈیموں میں پانی کی سطح 10سال کی کم ترین سطح پرہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ ماہ بھی دسمبرجیساموسم ہی رہے گااورملک کے اکثرعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا،تاہم خیبرپختونخواہ ،شمالی علاقوں اورپنجاب کے شمال میں بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی ۔

انہوں%نے کہاکہ بحرالکاہل میں موسمیاتی تبدیلی پوری دنیاپراثراندازہوتی ہے ،پاکستان میں 1982اور1999ء میں اس طرح کاموسم تھااوربارشیں نہ ہونے سے خشک سالی بڑھ گئی تھی ۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :