جامعہ کراچی، داخلہ فیس 27 دسمبر کو بھی جمع کرائی جاسکتی ہے

پیر 26 دسمبر 2016 22:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ تمام داخلہ فہرستوں اور کلیم فہرستوں کی داخلہ فیس( آج) بروز منگل 27 دسمبر 2016 ء کو بھی جمع کرائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں / کلیم فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال نزد پوسٹ آفس میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :