خانیوال، غیر قانو نی پیٹرو ل پمپ اور پیٹرو لیم ایجنسیاں سر بمہر ، مالکا ن کے خلاف مقدمات درج

پیر 26 دسمبر 2016 22:20

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) ڈی سی او کی ہدا یت پر ڈی او سول ڈیفنس اور اے سی خانیوال نے شہر بھر کے پیٹرو ل پمپوں کی چیکنگ کے دو ران15سے زائد غیر قانو نی پیٹرو ل پمپ اور پیٹرو لیم ایجنسی سر بمہر کر کے مالکا ن کے خلاف مقدمات درج کرا دیے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ڈی سی او کی ہدایت پر ڈی او سول ڈیفنس اور اے سی لیاقت علی کلہو ڑو نے شہر بھر کے پیٹرو ل پمپ اور پیٹرو ل ایجنسیو ں کی چیکنگ کے دوران 15سے زائدغیر قا نو نی پیٹرو ل پمپ اور پیٹرو ل ایجنسیوں کو سیِل کر دیا اورمالکان کے خلا ف مقدما ت درج کر ا دیے، سیِل کردہ پیٹرو ل پمپ اور ایجنسیو ں میں محمد بلا ل پیٹرو لیم ایجنسی پیپلز کالونی ، حفیظ آئل ایجنسی شادمان ٹائون، سرگانہ پٹرلیم سرو س ، عاشق پیٹرولیم سروس 91/10-R،با بر گو ہر آئل ایجنسی 68/10-R،خٹک زرعی سر وس ، علی پیٹرولیم سرو س ، خان آئل ایجنسی ،ملک پیٹرو لیم سر و س نیاز ی چو ک ،بسم اللہ آئل ایجنسی ، مہا نہ آئل ایجنسی ، داتا ڈیزل ایجنسی ، وسیم شاہ آئل ایجنسی 41/10-R، سید علی عباس آئل ایجنسی چن شا ہ مو ڑ شامل ہیں ۔