پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائداعظم کے فرمودات پر عمل کرنا ہوگا ،نشاط خان ڈاہا

پیر 26 دسمبر 2016 22:20

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کے لئے قائداعظم محمدعلی جناح کے فرمودات پر من وعن عمل کرنا ہوگا، ملکی مفادات کو ذاتی ،جماعتی اور سیاستی مفادات پر ترجیح دینا ہو گی جبکہ ملک کو درپیش دیگرچیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا، ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قوم انتہا پسندی ،دہشت گردی اور افراتفری کا پرچارکرنے والے عناصر کے خاتمے کے لئے اپنی صفوں پر اتحاد پیدا کرے اور قوم جمہوری اقدار سے وابستہ رہنے کا عہد بھی کرے۔

متعلقہ عنوان :