خیبرپختونخواہ کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر کئی بڑے ہسپتال شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 26 دسمبر 2016 22:14

خیبرپختونخواہ کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایوب ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) خیبرپختونخواہ کے کئی بڑے ہسپتال شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے گزشتہ برس اعلان کیا گیا تھا کہ خیبرپخوتنخواہ کے تمام بڑے ہسپتالوں کا نظام شوکت خانم کی طرز پر جدید اور کمپیوٹرائزڈ کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پہلے مرحلے کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ خیبرپختونخواہ کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، لیڈی ریڈنگ ہسپتال، ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور دیگر کئی بڑے ہسپتال شوکت خانم ہسپتال کی طرز پر مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کر دیے گئے ہیں۔