وزیر اعلیٰ سندھ نے نساسک کو ایشین بینک کے تعاون سے 61کروڑ روپے کی سالڈ ویسٹ ویکلز تقسیم کیں

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے سکھر میں منعقدہ ایک تقریب میں نساسک سکھر ، خیرپور، روہڑی ، لاڑکانہ اور شکارپور کو ایشین بینک کے تعاون سے 61کروڑ روپے کی مالیت کی سالڈ ویسٹ ویکلز (صفائی ستھرائی کی گاڑیاں اور مشینری ) تقسیم کیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر نساسک کو گاڑیاں حوالے کیں۔

وزریر اعلی نے انتباہ کیا کہ مشینری اور گاڑیاں ملنے کے بعد چھ ماہ کے اند ر اگر نساسک اور ٹی ایم ایز نے کارکردگی درست نہ کی اور شہروں میں بہتری نہ آئی تو سخت ایکشن ہوگا ، انہوں نے کہا کہ نساسک کو ملنے والی گاڑیوں اور دیگر منصوبوں کی مانیٹرنگ خود کرونگا اور اسکیموں کے جج عوام ہونگے، انہوں نے ہدایت کی کہ نساسک کو ملنے والی مشینری اور گاڑیوں کی شہروں میں تقسیم اصولوں اور شفاف طریقے سے بغیر کسی فرق کے ہونی چاہئے اس لئے متعلقہ تمام میئرز اور چیئرمین مل بیتھ کر اتفاق کر کے تقسیم کے عمل کو مکمل کرینگے۔

(جاری ہے)

اتنی بڑی تعداد میں مشینری، گاڑیاں اور دیگر سہولیات ملنے کے باوجود 6ماہ کے اندر کوئی واضح فرق نہیں آیا اور شہروں کی صفائی ستھرائی میں بہتری نہیں آئی تو پھر مزید سخت ایکشن لیا جائیگا۔تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ،صوبائی وزیر میرہزار خان بجارانی، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور چیئرمین نساسک بورڈ آف ڈئریکٹرز انور علی خان مہر نے بھی خطاب کیا، جبکہ صوبائی وزراء امداد حسین پتافی، مکیش چاولہ، ارشد مغل، منتخب بلدیاتی نمائندگان، پی پی رہنما اور متعلقہ دیگر سرکاری افسران بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :