سندھ کی ترقی کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے۔وزیر اعلی مراد علی شاہ

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2016ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی کیلئے تمام وسائل برؤئے کار لائے جائیں گے کسی اقدام سے گریز نہیں کیا جائیگا، چاہے خیرات یا ادھار ہی کیوں نے لینا پڑے، اس سے بھی دریغ نہیں کریںگے، انہوںنے کہا کہ وہ ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کے حصول کے بعد میں سنگ بنیاد کی افتتاحی تختی لگانے کے قائل ہیں،حکومت سندھ کا جو ملازم کام نہیںکریگا اسے گھر بھیج دیا جائیگا، کام نہ کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پبلک اسکول سکھر میں نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن ( نساسک) کو نئی گاڑیاں دی جانے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرا علی سندھ نے مذید کہا کہ میئر ز سمیت بلدیاتی نمائندگان کو شہروں اور علاقوں کی بہتری کیلئے مہلت دی گئی ہے تین سے چھ ماہ کے دوران اگر بہتری نظر نہیں آئی تو مذید اقدامات اٹھائے جائیں گے، کیونکہ عوام نے انہیں کام کرنے کیلئے مینڈیٹ دیا ہے، اس پر پورا اتریں گے، انہوںنے کہا کہ فنڈ ز کم ہیں جس وجہ سے پہلے جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیںگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سکھر میں یونیورسٹی کی سخت ضرورت ہے یہاں یونیورسٹی کے قیام کیلئے پہلے مالی وسائل حاصل کیے جائیں گے ، یونیوسٹی کے قیام کا اعلان اس کے بعد کیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ نساسک کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ،نساسک کو محدود کیا گیا ہے جو ملازم کام نہیں کریگا اسے گھر بھیجدیا جائیگا، حکومت کا کام روزگار دینا ہے تاہم ملازمین کو کام کرنا ہوگا، چاہے کوئی وائٹ کالر ملازم ہی کیوں نہ ہو کام نہ کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،تقریب میں سکھر کے مقامی منتخب نمائندوں اور نساسک کے عملداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :