صوبے کی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑامیگاایونٹ پہلی کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ کا آج سے پشاور میں شروع ہوگی

پیر 26 دسمبر 2016 22:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2016ء) صوبے کی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑامیگاایونٹ پہلی کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ کا آج سے پشاور میں شروع ہوگی۔اس چمپئن شپ میں پی ٹی وی ہوم،پی ٹی وی پشاور سینٹراور پولیس سمت صوبے بھر سی7ٹیمیں حصہ لیںگی۔پی ٹی و ی اس ایونٹ کوپی ٹی وی سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے مشیر آمیر مقام خان مہمان خصوصی ہونگے۔

جبکہ اس موقع پرٹائون تھری ناظم اور دیگر مہمانان بھی شریک ہوںگے۔ان خیالات کاا ظہارکینڈی لینڈ کے کرکٹ کوچ شاہد ودوداور دیگر حکام نے پیر کے روزپشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے ایم ڈی ملک فرمان علی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواکی تاریخ میں کینڈی لینڈ کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ چمپئن شپ کے نام سے کرکٹ کا سب سے بڑامیگاایونٹ کا آغازآج27دسمبر سے شاہی باغ سپورٹس کمپلیکس پشاور میں واقع جمخانہ گرائونڈ میں ہوگا۔

جسمیں پی ٹی وی ہوم ،پی ٹی وی پشاور سینٹر،خیبر پختونخواپولیس سمیت پختونخواکرکٹ کلب صوابی،بونیر،شاہین کلب مردان اور ملک کرکٹ کلب کی ٹیمیں بھر پور تیایوں کیساتھ حصہ لیںگی۔انکاکہناتھاکہ پشاورمیں اس چمپئن شپ کے انعقاد کا اصل مقصد پشاور میں کرکٹ کے میدانوں کو آباد رکھناہے ،کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پشاورکرکٹ کا گڑھ ہے لیکن یہاں کے نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع کے فراہمی کی اشد ضرورت ہے ،اسی بناء پر ہم نے پشاور میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغازکیا اور انشاء اللہ اس سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھاجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ یہ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمو ں کودو گروپ میں تقسیم کیاگیاہے ۔جنکے مابین میچز بیک وقت پشاور اور صوابی کے گوہاٹی کرکٹ گرائونڈ کھیلے جائینگے۔ان میچز کوپی ٹی وی سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :